اسلام آباد:قومی اسمبلی نے ریلوے کی منتقلی ترمیمی بل 2025 ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026 اور نیشنل ٹیرف کمیشن ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی ہے۔
وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت ملک میں گیس کی صورتحال بہتر ہے ۔ گھریلو صارفین کو رواں سال 800 کی بجائے 1000 ایم ایم سی ڈی ایف گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں فرنیچر ایکسپوز کے لیے ایک سال چھ این و سی جاری کیے۔ ان ایکسپوز میں مقامی دوکاندار بھی شامل ہوتے ہیں۔
قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ملکی مفاد میں اٹھائے گئے ہر قدم میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ قائد حزب اختلاف کی تقریر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک میں جاری سیاسی انتشار کو ختم کرنے میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا ۔