Home Uncategorized 1800 سال قبل ہونے والے سپر نووا کی باقیات کی تصویر عکس بند

1800 سال قبل ہونے والے سپر نووا کی باقیات کی تصویر عکس بند

Share
Share

ورجینیا: 1835 سال قبل ہونے والے سپر نووا کی باقیات کی تصویر عکس بند کر لی گئی ہے۔

چینی ماہرین فلکیات نے ایس این 185 نامی اس سُپر نووا کا پہلی بار مشاہدہ 185 عیسوی میں بطور ’مہمان ستارے‘ کے طور پر کیا تھا کیوں کہ یہ آسمان پر ایک نئی چمکدار روشنی کے طور پر ظاہر ہوا تھا۔

سب سے پہلے ریکارڈ ہونے والے سُپر نووا کی جگہ اب صرف RCW 86نامی ملبے کا ایک چھلہ موجود ہے۔

باقیات کی یہ تصویر سیرو ٹولولو اِنٹر-امیریکن آبزرویٹری میں موجود وکٹر ایم بلینکو ٹیلی اسکوپ میں نصب ڈارک انرجی کیمرا (ڈی ای کیم) سے عکس بند کی گئی۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ تصویر اس سپر نووا کی باقیات کے 1800 سال کے ارتقائی سفر کے متعلق معلومات پر روشنی ڈالےگی۔

محققین کی ٹیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈی ای کیم کے زبردست وائڈ فیلڈ ویژن کی بدولت ماہرین فلکیات نے سپر نووا کی مکمل باقیات کا انتہائی نایاب نظارہ، جیسا کہ یہ آج دِکھتا ہے، تشکیل دیا ہے۔

ماہرین کا عرصے سے یہ ماننا رہا ہے کہ اس چھلے کو وجود میں آنے کے لیے ستارے کے پھٹنے کے بعد تقریباً 10 ہزار سال کا عرصہ لگا ہوگا۔ لیکن تازہ ترین دریافت کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ 2000 سال کے مختصر عرصے میں بھی ہوسکتا ہے۔

تصویر کو بغور دیکھا جائےتو اس میں بڑے پیمانے پر فولاد کی موجودگی کا انکشاف ہوتا ہے جس کے متعلق محققین کا کہنا تھا کہ یہ چیز ایک مختلف نوعیت کا دھماکا ہونے کے متعلق معلومات کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...