Home highlight نئی دہلی میں شیخ حسینہ کو خطاب کی اجازت، بنگلادیش کا شدید احتجاج

نئی دہلی میں شیخ حسینہ کو خطاب کی اجازت، بنگلادیش کا شدید احتجاج

Share
Share

ڈھاکہ :بنگلادیش نے بھارت کی جانب سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو نئی دہلی میں عوامی تقریب سے خطاب کی اجازت دینے پر شدید احتجاج کیا ہے اور اسے بنگلادیشی عوام کی توہین قرار دیا ہے۔
بنگلادیشی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم میں سزا یافتہ اور مفرور شیخ حسینہ کو اس طرح بولنے کا موقع دینا بنگلادیش کے امن، سلامتی اور جمہوری عمل کے لیے خطرہ ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق 23 جنوری کو شیخ حسینہ نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران بنگلادیش میں اپنے حامیوں سے آڈیو خطاب کیا، جس میں انہوں نے موجودہ حکومت کے خلاف کھلی اشتعال انگیزی کی اور اپنے وفاداروں کو آئندہ عام انتخابات کو سبوتاڑ کرنے پر اکسانے کی کوشش کی۔
بیان میں کہا گیا کہ شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کی قیادت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ عبوری حکومت کو ان کی سرگرمیوں پر پابندی کیوں عائد کرنا پڑی۔

وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ انتخابات سے قبل اور پولنگ کے دن کسی بھی قسم کے تشدد یا دہشت گردی کی ذمہ داری اسی گروہ پر عائد ہوگی۔
بنگلادیشی حکام نے اس بات پر حیرت اور شدید مایوسی کا اظہار کیا کہ بھارت نے نہ صرف شیخ حسینہ کو اپنی سرزمین پر رہنے دیا بلکہ انہیں عوامی خطاب کی اجازت بھی دی، جو دوطرفہ تعلقات اور باہمی اعتماد کے لیے نقصان دہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بنگلادیش بارہا درخواست کے باوجود بھارت کی جانب سے حوالگی کے معاہدے پر عمل نہ ہونے پر سخت مایوس ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس طرزِ عمل سے دونوں ممالک کے مستقبل کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں اور یہ ایک خطرناک مثال قائم کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...