Home sticky post 2 محسن نقوی نے پاسپورٹس کی درخواستوں،پرنٹنگ اور کارکردگی کے جدید ترین مانیٹرنگ نظام کا افتتاح کردیا

محسن نقوی نے پاسپورٹس کی درخواستوں،پرنٹنگ اور کارکردگی کے جدید ترین مانیٹرنگ نظام کا افتتاح کردیا

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاسپورٹس کی درخواستوں،پرنٹنگ اور کارکردگی کے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ” شکرا” کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں 24/7 مانیٹرنگ روم اور کال سنٹر بھی فعال ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے نظام کو بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ کو سیکوئر ہائبریڈ انٹیلیجنس فار نالج بینڈ ریسپونس انالیٹکس(شکرا) سسٹم کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہوں نےجدید ٹیکنالوجی پر مبنی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے پر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان پاسپورٹ سسٹم کو اب دنیا کے بہترین ممالک کے نظام کے مطابق ڈھال دیا گیا ہے ۔نئے نظام سےپاکستان او ر دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی ممکن ہو گی۔ پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جا سکے گی۔ ہمارا مقصد شہریوں کو عالمی معیار کی تیز رفتار اور محفوظ خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ مانیٹرنگ کے جدید نظام سے محکمہ پاسپورٹس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ پاکستانی پاسپورٹ کے سیکورٹی فیچرز کو آئی سی اے او سٹینڈرڈز کے مطابق بنایا گیا ہے۔جدید آٹومیٹک جرمن مشینوں سے محکمے کی استعدادکار میں اضافہ ہوا ہے۔ آٹومیٹک مشینوں سے پاسپورٹ پرنٹنگ پراسیس سے انسانی مداخلت کو مکمل ختم کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے ای مانیٹرنگ روم ، کال سینٹر، فرانزک لیب اور جدید پروڈکشن یونٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل اینٹگریٹڈ ڈیش بورڈ سے ڈیلی آپریشنز و تمام سٹاف کی کارکردگی کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن ہوگی۔نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ دفاتر میں رش کی بھی خودکار نشاندہی کی جا سکے گی۔نیٹ ورک میجمنٹ سسٹم کے تحت بیک لاگ اور مشینری سٹیٹس بھی مانیٹر ہوگا۔

ڈی جی ایف آئی اے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور اعلی ٰحکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...