Home sticky post 3 جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کیسز وڈیو لنک ٹرائل ہائی کورٹ میں چیلنج

جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کیسز وڈیو لنک ٹرائل ہائی کورٹ میں چیلنج

Share
Share

راولپنڈی:راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کیسز وڈیو لنک ٹرائل ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں باقاعدہ پٹیشن دائر کر دی گئی، وڈیو لنک ٹرائل وٹس ایپ کال ٹرائل آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، پٹیشن میں استدعا کی گئی کہ وڈیو لنک ٹرائل کو غیر قانونی قرار دیا جائے، اوپن جیل ٹرائل یا عمران خان کو جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

وکلائے صفائی کی عمران خان سے ملاقات کرانیکی درخواست بھی دائر اور موٴقف اپنایا کہ امید ہے عدالت جلد وکلاء کو عمران خان سے ملاقات اجازت دے گی، کلائنٹ سے ملاقات و ہدایات کے بغیر کوئی مقدمہ ٹرائل نہیں ہوسکتا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نا ملی تو کوئی مقدمہ ٹرائل نہیں کراسکیں گے۔

عمران خان سے ملاقات کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی گئی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...