اسلا م آباد:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بھارتی یومِ جمہوریہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، جبکہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔
اسلام آباد میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام یومِ سیاہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ چھ لاکھ کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کو جبری طور پر تقسیم کیا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔