Home sticky post 4 نامور ٹک ٹاکر علینہ عامر کا اپنی نازیبا لیک ویڈیو پر ردعمل ،وزیراعلیٰ پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ

نامور ٹک ٹاکر علینہ عامر کا اپنی نازیبا لیک ویڈیو پر ردعمل ،وزیراعلیٰ پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ

Share
Share

لاہور :مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اپنی نازیبا لیک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ڈیپ فیک ویڈیو قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
علینہ عامر کی ایک ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر ٹک ٹاکر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹک ٹاکر نے اس معاملے پر ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس موضوع پر بالکل بات نہیں کرنا چاہ رہی تھی اور گزشتہ ایک ہفتے سے خاموشی سے سب کچھ دیکھ اور سن رہی تھی، تاہم جب سینکروں ایسی پوسٹ دیکھی کہ علینہ عامر کی ویڈیو لیک ہوگئی ہے تو میں پھر میں نے سوچا کہ ایسے لوگوں کو انہیں کی زبان میں جواب دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کا مائینڈ سیٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں کہ وہ کسی کو بدنام کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، مطلب یہ کہ آپ ایک مس انفارمیشن پھیلارہے ہیں، اس پر تحقیق تو کرلیں کہ جو کچھ آپ شیئر کررہے ہیں وہ حقیقی ویڈیو بھی ہے یا نہیں۔

علینہ عامر کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی اس وقت پنجاب میں بہترین کام کررہی ہے، میں سہیل ظفر چھٹہ صاحب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور لڑکیوں کی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی لڑکی کی فیک ویڈیوز بناکر اسے بدنام کرنا بھی ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے، جب کہ یہ عناصر صرف اداکارؤں، ٹک ٹاکر، انفلوئنسرز یا مشہور شخصیات کی ویڈیوز نہیں بنارہے بلکہ بہت سے پرائیویٹ لڑکیوں کی ویڈیوز بھی بنائی جارہی ہیں اور ان کے گھر والوں کو بھیج کر ان کی زندگیاں برباد کی جارہی ہیں۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ الحمداللہ میری فیملی پڑھی لکھی ہے جو مجھ پر پورا بھروسہ کرتے ہیں اور میں ان کا بھروسہ ایسی کوئی حرکت کرکے کبھی نہیں توڑوں گی۔

آخر میں علینہ عامر نے اعلان کیا کہ جس نے بھی مجھے یہ فیک ویڈیو بنانے والے کے بارے میں معلومات فراہم کیں میں اس کو کیش پرائز دوں گی جب کہ آج کے دور میں کسی بھی لڑکی کو خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ اپنے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...