Home sticky post 5 کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے،سردار عتیق

کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے،سردار عتیق

Share
Share

اسلا م آباد:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بھارتی یومِ جمہوریہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، جبکہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔

اسلام آباد میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام یومِ سیاہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ چھ لاکھ کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کو جبری طور پر تقسیم کیا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...