اسلام آباد:بنگلہ دیش کو باہر کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو متنازعہ بنادیا۔
سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش نے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے موقف کی بھر پور حمایت کی گئی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان مختلف آپشنز پر غور کررہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا موقف اصولوں پر مبنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے دہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنگلہ دیش کی حمایت کی۔
بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش نے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کو متبادل ٹیم کے طور پر ورلڈ کپ میں شامل کرلیا۔