Home highlight ہم نے ملکر انتہاءپسندی اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے،طاہر محمود اشرفی

ہم نے ملکر انتہاءپسندی اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے،طاہر محمود اشرفی

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہاہے کہ ہم سب نے ملکر انتہاپسندی اور دہشتگردی سمیت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا مقابلہ کرنا ہے۔ علماء کرام ملک میں مذہبی ہم آہنگی کےفروغ میں اہم کرداراداکررہےہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کر تے ہوئے حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم قومی پیغام امن کمیٹی میں علماء اور مشائخ سمیت اقلیتی برادری کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ ہم سب نے مل کر پاکستا ن کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں ہماری پاک افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ۔ آج پوری دنیا پاکستان کی دفاعی صلاحیت کی متعرف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے فتنہ خوارج کے ساتھ فتنہ الہندوستان کا بھی بھرپور مقابلہ کرکے اپنے ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہے ۔ افغان حکومت اپنی زمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت ہےکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو باہم سہولیات فراہم کی جائیں۔اس حوالے سےہمارے سفارتخارنے اورقونصل جنرل مستعدی سے کام کررہےہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیز اپنے آپ کو منفی سرگرمیوں اور جرائم سے بچائیں۔

احافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہاکہ مسئلہ فلسطین میں اپنے دیرینہ مؤقف ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی سطح پر بھرپور انداز میں فلسطین کی ترجمانی کی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...