Home #ٹرینڈ اسلام آباد خودکش دھماکا، حملہ آور فائرنگ کر کے مسجد کے ہال تک پہنچا، ابتدائی شواہد

اسلام آباد خودکش دھماکا، حملہ آور فائرنگ کر کے مسجد کے ہال تک پہنچا، ابتدائی شواہد

Share
Share

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع خدیجہ الکبریٰ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے کیس کے حوالے سے اہم شواہد سامنے آئی ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد جمع کر لیے جس میں نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ خود کش بمبار نے مسجد میں گھسنے سے پہلے فائرنگ کی اور پھر ہال میں جا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

حملہ آور نے4 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا، جب کہ بال بیرنگ کی تعداد بہت زیادہ تھی، حملہ آور نے راستے میں 2 جبکہ اندر داخل ہو کر 6 گولیاں چلائیں جن کے خول بھی جائے وقوعہ سے مل گئے ہیں۔

قبل ازیں تفتیشی ذرائع نے بتایا تھا کہ خود کش حملہ آور کی شناخت یاسر خان کے نام سے ہوئی جو پشاور کا رہائشی ہے اور اس کی پانچ ماہ کی افغانستان و پاکستان کے درمیان سفر کرنے کی تفصیلات بھی ملی ہیں۔

حملہ آور کے شناختی کارڈ پر درج پتے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر 4 قریبی رشتے داروں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد خود کش دھماکے میں کمسن بچوں سمیت 32 افراد شہید جبکہ 162 زخمی ہوئے جن میں سے 29 کی حالت تشویشناک ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...