Home sticky post 6 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف بائیکاٹ، سری لنکا کی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف بائیکاٹ، سری لنکا کی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست

Share
Share

کولمبو:سری لنکا نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی پروفائل میچ منسوخ ہونے کی صورت میں سری لنکا کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ میچ نہ صرف تجارتی لحاظ سے انتہائی اہم ہے بلکہ اس سے سیاحت کی مد میں متوقع آمدن بھی جڑی ہوئی ہے۔

سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی پر زور دیا کہ دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات، غیر معمولی حالات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدِنظر رکھا جائے۔

یہ پیشرفت حکومت پاکستان کے اس فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف کھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے معاملہ حل کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے نائب چیئرمین عمران خواجہ کو پی سی بی سے بات چیت اور ثالثی کا کردار سونپا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک روز قبل وفاقی کابینہ سے خطاب میں حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سے نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...