Home sticky post 5 معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے چیئرمین مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی کی امام بارگاہ خودکش دھماکے کی مذمت

معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے چیئرمین مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی کی امام بارگاہ خودکش دھماکے کی مذمت

Share
Share

لاہور:چیئرمین مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں امام بارگاہ/مسجد کے باہر جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف ایک سنگین اور افسوس ناک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام امن، رواداری اور انسانی جان کے احترام کا دین ہے، اور قرآنِ مجید واضح طور پر اعلان کرتا ہے کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت اور بدترین ظلم ہے جس نے پوری قوم کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک میں فرقہ واریت اور بدامنی پھیلا کر قومی اتحاد اور استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، مگر پاکستانی قوم دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم، حکومت، بہادر مسلح افواج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک میں امن و ترقی کے سفر کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اس دل خراش واقعے پر تمام مکاتبِ فکر کے علماء اور عوام کے دل رنجیدہ ہیں اور پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور امن کے قیام کے لیے تمام طبقات کو متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی ہوگی تاکہ ملک کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے استحکام کے لیے پیغامِ پاکستان کے بیانیے کے فروغ، بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نفرت، انتہا پسندی اور تشدد کے رجحانات کا اجتماعی طور پر خاتمہ کیا جا سکے اور ملک میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...