Home sticky post 4 مسجد اور عبادت گاہیں مقدس ،امن پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے، محسن نقوی

مسجد اور عبادت گاہیں مقدس ،امن پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے، محسن نقوی

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چوہدری اور آئی جی اسلام آباد نے ترلائی کلاں امام بارگاہ/مسجد میں حاضری دی اور نماز ادا کی، نماز اسی امام نے پڑھائی جنہوں نے واقعہ کے دوران امامت کی تھی، نماز میں مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ہر آنکھ پرُنم تھی۔

نماز کے بعد غمگین اہلِ علاقہ نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ حملہ کسی ایک طبقے پر نہیں بلکہ پاکستان کی یکجہتی اور انسانیت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کے لیے بہترین علاج یقینی بنایا جا رہا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد خوف اور تفرقہ پھیلانا ہے، مگر پاکستان کا جواب اتحاد اور ریاستی عملداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اور دیگر عبادت گاہیں مقدس ہیں اور امن پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں سے بچیں اور ذمہ دار شہری کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...