Home sticky post 3 لاہور میں غیر ملکی سیاح بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے

لاہور میں غیر ملکی سیاح بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے

Share
Share

لاہور:لاہور میں بسنت کی بحالی کے بعد غیر ملکی سیاح بھی اس تہوار میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم غیر ملکی شہریوں اور سیاحوں نے گھروں کی چھتوں، ہوٹلوں اور مخصوص ثقافتی مقامات پر بسنت منائی۔ غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے اندرون شہر، شاہی قلعہ کے اطراف، بادشاہی مسجد کے نزدیک علاقوں، گلبرگ اور ڈیفنس میں بسنت کے رنگ دیکھے اور مقامی لوگوں کے ساتھ پتنگ بازی کی۔

کیتھڈرل چرچ لاہور کی گراؤنڈ میں بسنت منانے والے ڈیوڈ کا کہنا تھا وہ اپنے ملک میں بسنت مناتے ہیں لیکن پاکستان میں پہلی بار بسنت منارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی سمیت یہاں آئے ہیں، بسنت ایک پرامن اور رنگا رنگ تہوار ہے جو لاہور کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرتا ہے۔

ایک اورغیرملکی سیاح ماریا نے پتنگ بازی، روایتی کھانوں اور موسیقی کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ اس طرح کے تہوار مقامی ثقافت کو قریب سے سمجھنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔کچھ غیر ملکی سیاحوں نے کہا کہ لاہور کے باسیوں کا جوش و خروش، مہمان نوازی اور تہوار کو منانے کا انداز منفرد ہے جبکہ انتظامی اقدامات کے باعث وہ خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بسنت جیسے تہوار پاکستان کا مثبت اور ثقافتی چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ لاہور کے تاریخی پونچھ ہاؤس میں بھی غیرملکی سیاحوں نے بسنت تقریب میں شرکت کی، مہمانوں نے پتنگ بازی کی اور پونچھ ہاؤس میں بنائی گئی بھگت سنگھ گیلری کا دورہ کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...