Home sticky post 5 محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو 8 فروری کے احتجاج میں شریک ہونے کی دعوت، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل

محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو 8 فروری کے احتجاج میں شریک ہونے کی دعوت، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل

Share
Share

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل کردی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ کل پورے ملک میں عوام نے اپنے مینڈیٹ چرانے میں غصے کا اظہار دکانیں بند کرکے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ بھی عوام کے اس سوگ میں شامل ہوجائیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں ہم نے جذباتی نہیں ہونا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملکی حالات ایسے نہیں کہ عوام کو جذباتی کیا جائے۔ آج ہم اپنی بوئی ہوئی فصل کی کٹائی کررہے ہیں اور پاکستان کو دوسروں کی جنگ میں جھونک چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دین میں جبر کرنے سے منع کیا گیا ہے، ہمارے اپنے اعمال کی وجہ سے پاکستان مشکل میں ہے، ہم نے جو کچھ کیا اس میں اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی بھی شامل ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کو بندوق کی نوک پر ہراساں کیا گیا، ہم کسی ایجنسی یا ادارے کے خلاف نہیں بلکہ آئین کی بالادستی چاہتے ہیں کیونکہ دستور نے ہمیں اکھٹا کر کے رکھا ہے مگر اس کو پھاڑا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناانصافی سے ملک نہیں چلتا، آج وفاداری بیچنے والوں کو 90 کروڑ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ غریب مرتا ہے تو تیس چالیس لاکھ دے دیے جاتے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...