Home sticky post 4 ٹی 20ورلڈکپ: محسن نقوی نے پاکستان کی جیت فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کردی

ٹی 20ورلڈکپ: محسن نقوی نے پاکستان کی جیت فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کردی

Share
Share

اسلام آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیدرلینڈز کے148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھے آغاز کے باجود پاکستان ٹیم بمشکل میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔

مڈل آرڈر میں سینئر بلے باز بابر اعظم سمیت، عثمان خان، محمد نواز اور شاداب خان خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس سے شکست کا خطرہ منڈلانے لگا۔

بعد ازاں فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوادی۔

میچ کے اختتام پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس اکاؤنٹ پر فہیم اشرف کے جڑواں بچوں حسن اور حسین کی تصاویر شیئر کیں۔

محسن نقوی نے کیپشن میں نیدرلینڈز کی اچھا مقابلہ کرنے پر تعریف کی اور پاکستان کی فتح کو فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کیا۔

انہوں نے دونوں بچوں کی سلامتی اور خوشگوار زندگی کے لیے دعا بھی کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...