Home sticky post اسلام آباد دھماکا خوفناک و بزدلانہ جرم ہے، ملالہ یوسفزئی

اسلام آباد دھماکا خوفناک و بزدلانہ جرم ہے، ملالہ یوسفزئی

Share
Share

لندن:نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسلام آباد مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے خوفناک و بزدلانہ جرم قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اسلام آباد میں جمعے کی نماز کے دوران ایک مسجد پر ہونے والے حملے نے مجھے بْری طرح جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، میں خوفزدہ ہوں، یہ حملہ ہماری مشترکہ انسانیت، ایمان اور اقدار پر حملہ ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بے گناہ نمازیوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا ایک گھناوٴنا اور بزدلانہ فعل ہے۔
ملالہ یوسف زئی نے اس حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ میری دلی ہمدردیاں تمام متاثرین، زخمیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...