Home highlight فراڈ کیس: فیض حمید کے بھائی کو بڑا ریلیف، عدالت نے گرفتاری روک دی

فراڈ کیس: فیض حمید کے بھائی کو بڑا ریلیف، عدالت نے گرفتاری روک دی

Share
Share

اسلام آباد:سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کو فراڈ کیس میں بڑا ریلیف مل گیا، جس کے تحت عدالت نے ان کی گرفتاری روک دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے پر آئندہ سماعت تک کارروائی معطل کر دی، جب کہ عدالت نے نجف حمید کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔
عدالت نے نجف حمید کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے 16 جنوری کو نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق فیصلہ واپس لینے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کی تھی، جس کے بعد نجف حمید نے ضمانت منسوخی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے 24 جنوری کو سنائے گئے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
گزشتہ سماعت میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کے روبرو ایف آئی اے فراڈ کیس کی سماعت کے دوران نجف حمید عدالت میں موجود تھے، جہاں عدالتنے نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر نوٹس جاری کیے تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...