Home Uncategorized بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

Share
Share

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں نے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ۔غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل رہے ۔

لاہور میں بسنت کے دوسرے روز پاکستانی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل ہوئے اور شہر کے مختلف حصوں میں گڈی اُڑاتے نظر آئے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے غیر ملکی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی بھی گڈی اُڑانے کے شوقین بنے۔

بسنت میں شریک غیر ملکی مہمانوں نے کہا کہ لاہور زندہ دلوں کا شہر ہے اور آج ہم نے اس کا خوبصورت کلچر اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ انہوں نے لاہور میں بسنت منانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور بتایا کہ یہ ایک یادگار تجربہ رہا۔

بسنت فیسٹیول کی کوریج کے لیے ملک کے ساتھ ساتھ 20 مختلف انٹرنیشنل میڈیا ہاؤسز کے نمائندے بھی لاہور پہنچےہیں۔

Share
Related Articles

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...

ڈی آئی خان میں طوفانی بارش اور آندھی سے 6 افراد جاں بحق، 47 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گردونواح میں شدید طوفانی ہواؤں کے ساتھ...