Home sticky post 6 سرحدوں کے تحفظ کے لیے قوم اور افواج سیسہ پلائی دیوار،پاکستان کی مسلح افواج کا ردِعمل جامع اور فیصلہ کن ہے،صدر مملکت

سرحدوں کے تحفظ کے لیے قوم اور افواج سیسہ پلائی دیوار،پاکستان کی مسلح افواج کا ردِعمل جامع اور فیصلہ کن ہے،صدر مملکت

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی باوقار قوم اور ہماری دلیر مسلح افواج وطن کی سالمیت اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ امن، استحکام اور علاقائی سالمیت پر ریاستِ پاکستان کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان دباؤ یا دھمکی سے مرعوب ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی جوابی صلاحیت ہمہ گیر، بروقت اور فیصلہ کن ہے، اور وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھرپور استعداد رکھتی ہیں۔ہم تصادم نہیں چاہتے، لیکن اگر کسی نے پاکستان کے امن کو کمزوری سمجھا تو اسے سخت جواب ملے گا۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ سال سے احسان فراموش طالبان رجیم اپنے محسن پاکستان کےخلاف ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اس مجرم اور بزدل ٹولے نے بین الا قوامی سرحد عبور کر کے پاکستان کی سالمیت کو للکارا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر سفارتی ذرائع اختیار کیے اور برادر ممالک کی معاونت سے اس مجرم گروہ کو راہِ اعتدال پر لانے کی سنجیدہ کوشش کی، مگر کوئی مثبت پیش رفت نہ ہو سکی۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ میں نے آٹھ فروری کو اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد طالبان رجیم کو واضح اور سخت الفاظ میں متنبہ کیا تھا، اور پانچ روز قبل بائیس فروری کو بھی اسی ٹولے کو دوبارہ دوٹوک پیغام دیا تھا۔صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو بخوبی علم ہے کہ تشدد کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور سرپرست کہاں بیٹھے ہیں۔ اگر خونریزی کا سلسلہ جاری رہا تو ذمہ دار عناصر ہماری رسائی سے باہر نہیں ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی اپنے پیغام میں صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنے امن اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا ردِعمل جامع اور فیصلہ کن ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو عناصر پاکستان کے امن کو کمزوری سمجھتے ہیں، انہیں سخت اور بھرپور جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدرِ مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے امن، سلامتی اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ہر قسم کے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جائےگا۔

Share
Related Articles

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...

صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے...