Home #ٹرینڈ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا

آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا

Share
Share

تہران: آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کرلیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے اس دعوے کی تصدیق ایران کے سرکاری حکام نے ابھی نہیں کی ہے۔اس سے پہلے اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اٹھاسی رکنی مجلس خبرگان رہبری نئے سپریم لیڈر کا انتخاب آن لائن کررہی ہے اور یہ معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
مجلس خبرگان ر?بری کی قم میں واقع عمارت کو امریکا اور اسرائیل نے حملے کرکے تباہ کردیا تھا تاہم عمارت پہلے ہی خالی کرالی گئی تھی اس لیے جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی تدفین تہران میں بڑے تعزیتی اجتماع کے بعد مشہد میں ہوگی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کا تہران میں تعزیتی اجتماع امام خمینی ہال تہران میں ہوگا، سپریم لیڈر کی مشہد میں تدفین کیدن کا تعین نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل ’مجلسِ خبرگان‘ یعنی ’اسمبلی آف ایکسپرٹس‘ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

یہ مجلس 88 جید علمائے دین اور فقہا پر مشتمل ہوتی ہے، جن کا انتخاب ہر 8 سال بعد براہِ راست عوامی ووٹوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

مجتبی خامنہ ای ایرانی سیاست دان اور عالم دین ہیں، وہ علی خامنہ ای کے دوسرے صاحبزادے ہیں، انہوں نے ایران عراق جنگ میں حصہ لیا، 2009 کے صدارتی انتخابات کے بعد مظاہروں کو دبانے کے لئے استعمال ہونے والی فورس پر بھی اثر و رسوخ رکھتے تھے۔
انہیں اپنے والد کے سب سے بااثر بیٹے اور ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای 1969 میں مشہد میں پیدا ہوئے اور اپنے بچپن کے سات سال ایران کے شمال مغربی شہروں سردشت اور مہاباد میں گزارے۔
انہوں نے 2004 میں زہرہ حداد عادل سے شادی کی، سیاسی طور پر وہ سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے حامی سمجھے جاتے ہیں، 2019 میں مجتبیٰ خامنہ ای پر امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئیں۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...