Home sticky post 3 پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے، فیلڈ مارشل

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے، فیلڈ مارشل

Share
Share

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف،چیف آف ڈیفنس فورسز ،فیلڈمارشل سید عاصم منیرنے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا انہوں نے مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورت حال و آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی انوائرمنٹ ، جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سرحدی انتظامات کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کوآپریشن “غضب لِلحق” اور پاک افغان سرحد پر جاری پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ افواج کی ثابت قدمی اور قومی خودمختاری کے تحفظ کا عزم قابل ستائش ہے۔

فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ افغان سرزمین کا استعمال فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے ناقابل قبول ہے اور سرحد کے پار سے درپیش خطرات کو ختم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ امن تبھی ممکن ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں۔

پاک افغان سرحد پر تعینات فارمیشنز کی جنگی تیاری، ہم آہنگی اور استقامت پر فیلڈ مارشل نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وانا آمد پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔

Share
Related Articles

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...

صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے...