Home sticky post پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا زیر غور، ہفتہ وار نظرثانی کی تجویز

پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا زیر غور، ہفتہ وار نظرثانی کی تجویز

Share
Share

اسلام آباد:عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی جیوپولیٹیکل کشیدگی کے تناظر میں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایندھن کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے نظام کو مزید موٴثر بنانے کے لیے نئی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے اس حوالے سے تفصیلی ورکنگ تیار کر کے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے۔
مجوزہ منصوبے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین 15 روزہ بنیاد کے بجائے ہر ہفتے کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ قیمتوں کو عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق فوری طور پر ایڈجسٹ کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اس معاملے پر حتمی فیصلہ وزیراعظم اپنی معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
اگر عالمی حالات میں کشیدگی برقرار رہی تو حکومت کی جانب سے اس نئی پالیسی پر جلد فیصلہ متوقع ہے تاکہ مقامی مارکیٹ کو عالمی قیمتوں کے ساتھ ہم آہنگ رکھا جا سکے۔
علاوہ ازیں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ذخیرہ اندوزی کے خدشات کے پیش نظر نگرانی کا نظام بھی سخت کر دیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایندھن کی سپلائی اور اسٹاک کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کو روکا جا سکے۔

Share
Related Articles

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...

صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے...