Home #ٹرینڈ پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک بن گیا ہے جس سے پاکستان میں مہنگائی کا نیا سیلاب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، شہریوں نے حکومت سے پٹرول میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم ذخائر موجود ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف پٹرول تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پٹرول مہنگا ہونے سے ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی خود بخود اضافہ ہو جاتا ہے۔

پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، پاکستان میں اس وقت پٹرول کی قیمت321روپے17 پیسے فی لٹر ہے۔
بھارت میں ایک لٹر پٹرول کی قیمت94روپے77پیسے مقرر ہے، سری لنکا میں ایک لٹر پٹرول293 روپے کا ہے، بنگلہ دیش میں بھی پٹرول کی قیمت پاکستان سے انتہائی کم ہے یعنی ایک لٹرپٹرول 116 ٹکا میں فروخت ہوتا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے شہریوں کو خوشی غمی میں عزیز و اقارت سے ملنے میں دشواری ہو گی۔

ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے سے دوسرے شہروں میں بسلسلہ ملازمت و مزدوری کرنے والوں کے لیے بھی اخراجات بڑھ جائیں گے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کا سیلاب بھی آئے گا۔
دوسری طرف پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 55 روپے فی لٹر اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...