Home sticky post 5 کابل میں افغان خواتین تنظیموں کا طالبان رجیم کے خلاف بھرپور احتجاج

کابل میں افغان خواتین تنظیموں کا طالبان رجیم کے خلاف بھرپور احتجاج

Share
Share

کابل: افغانستان میں طالبان کے زیرِ اقتدار انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بڑھتے ہوئے جبر کے خلاف افغان خواتین تنظیموں نے تاریخی احتجاج کیا، جس کے دوران طالبان رجیم کی خواتین مخالف پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یومِ خواتین کے موقع پر کابل میں افغان ویمنز فریڈم لینٹرن موومنٹ اور افغان ویمنز کرائی موومنٹ کی جانب سے طالبان رجیم کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک خواتین نے "روٹی، کام، آزادی” اور "ہمارا دشمن طالبان” جیسے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

افغان ویمنز فریڈم لینٹرن موومنٹ کی رکن خواتین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی انتہا پسند پالیسیوں کے باعث خواتین کے حقوق کا بحران مزید گہرا اور منظم شکل اختیار کر چکا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی جابرانہ پابندیوں نے خواتین کی تعلیم، روزگار اور احتجاج کے بنیادی حقوق چھین لیے ہیں، جس کے باعث لاکھوں خواتین کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہو گئی ہیں۔

افغان ویمنز کرائی موومنٹ کے بیان کے مطابق طالبان کے دورِ حکومت میں خواتین کو منظم انداز میں سیاسی، سماجی اور اقتصادی زندگی سے خارج کر دیا گیا ہے اور وہ بدترین صنفی امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی افغان طالبان رجیم کی پہچان بنتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کو دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کے بجائے خواتین کی سماجی، معاشرتی اور اقتصادی زندگی کی بہتری پر توجہ دینی چاہیے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...