Home sticky post 3 ترکیہ نے شمالی قبرص میں فضائی دفاعی نظام اور 6 ایف 16 طیارے تعینات کر دیے

ترکیہ نے شمالی قبرص میں فضائی دفاعی نظام اور 6 ایف 16 طیارے تعینات کر دیے

Share
Share

استنبول:مشرقی بحیرہ روم میں بھی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ترکیہ نے شمالی قبرص میں فضائی دفاعی نظام اور 6 ایف 16 طیارے تعینات کر دیے۔
اس حوالے سے ترک وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ضرورت پیش آئی تو ترک قبرصیوں کی سیکیورٹی کے لیے اضافی اقدامات کریں گے۔
خیال رہے کہ خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بحرین میں ایرانی ڈرون حملے میں جزیرہ سِترہ میں 32 افراد زخمی ہو گئے، بحرین کی وزارتِ صحت کے مطابق تمام زخمی بحرینی شہری ہیں جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، قطر کی وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ایک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔
ادھر امریکا نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سعودی عرب میں تعینات اپنے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملہ ہوا تھا جبکہ کویت اور متحدہ عرب امارات میں بھی امریکی سفارتخانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...