Home سیاست تعلیم کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، وزیراعظم

تعلیم کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، وزیراعظم

Share
Share

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا ستعمال ضروری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کے نظام کو آگے بڑھانے کے لئے اچھا قدم لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیچرز کی ٹریننگ اس معیار کی نہیں جو ہونی چاہیے تاہم وزیر تعلیم کو صوبوں سے ملکر ٹیچرز ٹریننگ کا مربوط نظام بنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ وزیر تعلیم ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اس سال پورے پاکستان میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنےجارہے ہیں اور اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو تعلیم دینی ہے توایک لاکھ نہیں لاکھوں لیپ ٹاپ دینا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو آگے بڑھانے میں اچھا قدم لیا گیا جس کے لئے وزیرتعلیم، سیکریٹری تعلیم اور افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...