Home sticky post 5 یورپی یونین کا بھی خلیج فارس میں جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ

یورپی یونین کا بھی خلیج فارس میں جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ

Share
Share

برسلز: یورپی یونین نے بھی خلیج فارس میں جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یورپی یونین آبنائے ہرمز میں کسی بھی آپریشن میں حصہ نہیں لے گی۔
یورپی یونین نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتکاری کو ہی بہترین راستہ قرار دیا، یورپی ممالک نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سیایران جنگ کی حکمت عملی پر وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ یورپی رکن ممالک فی الحال آبنائے ہرمز تک یورپی بحری مشن کو وسعت دینے کے حق میں نہیں، خطے میں کشیدگی کے باوجود زیادہ تر ممالک جنگ میں شامل ہونے سے گریزاں ہیں۔
کایا کلاس نے کہا کہ خوراک، کھاد اور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کا محفوظ رہنا انتہائی ضروری ہے، یورپی ممالک بحران کا حل سفارتی ذرائع سے نکالنے کی حمایت کرتے ہیں، یوکرین کی سکیورٹی بدستور یورپ کی اولین ترجیح رہے گی۔
جرمن چانسلر نے بھی کہا ہے کہ نیٹو کو اس تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہئے جبکہ فرانس کے صدر بھی جہاز بھیجنے سے انکار کر چکے ہیں۔
اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم بھی جنگ کا براہ راست حصہ نہ بننے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

افغان ہسپتال پر حملے کا پراپیگنڈا جھوٹ، کئی کلومیٹر دور دہشتگرد ٹھکانے کو نشانہ بنایا، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی جانب سے امید ہسپتال پر حملے...

اسرائیلی فوج کا ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی سیکیورٹی...

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جدید ریڈار طیارے تعینات کرنا شروع کردئیے

واشنگٹن:امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جدید ریڈار طیاروں کی تعیناتی شروع کردی۔غیرملکی...