Home Uncategorized سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون شاہ رخ کی نئی فلم کا حصہ بن گئے، فلم کب ریلیز ہوگی؟

سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون شاہ رخ کی نئی فلم کا حصہ بن گئے، فلم کب ریلیز ہوگی؟

Share
Share

بالی وڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان، سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون جلد ایک ہی فلم میں دکھائی دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ میں دیپیکا اور سنجے دت کا مختصر رول ہوگا، دیپیکا فلم کی ٹیم کے ساتھ 27 اور 28 مارچ کو شوٹنگ کریں گی۔

اس کے برعکس سنجے دت کا کردار بڑا اور اہم ہوگا، وہ شاہ رخ کے ہمراہ 4 سے 5 دن کی شوٹنگ کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اور سنجے دت نے کبھی بھی ایک ساتھ مکمل فلم نہیں کی۔

دونوں ‘را  ون’ اور ‘اوم شانتی اوم’ میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر تو آئے لیکن بہت ہی کم وقت کے لیے، بتایا جارہا ہے کہ فلم کی عکسبندی 10 اپریل تک مکمل ہوجائے گی۔

فلم کو اس سے قبل 2 جون کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن اب شاہ رخ خان کی ‘جوان’ ستمبر یا دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...