Home sticky post 3 ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

Share
Share

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں۔

راولپنڈی میں اڈیالہ ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستان دوست جماعت ہے، ہر قدم سوچ سمجھ کے اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالمیت پاکستان کی بقا ہمارے لیے اہم ترین ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے جارحیت کی گئی۔ پوری امت مسلمہ متحد ہے، ہم اس جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایرانی قوم اس وقت ڈٹ گئی ہے، یہ سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ آپ پر جب حملہ ہو تو دین کےلیے کھڑا ہونا ہوتا ہے جو ایرانی قوم نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں موجود ہیں، بہنیں بھی موجود ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...