Home sticky post 2 اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس کے دوران وہ علاقائی صورتحال پر ہونے والے اہم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں محمد اسحاق ڈار خطے کے برادر ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کریں گے۔

وزیر خارجہ اپنی تقاریر میں برادر ممالک کی سرزمین پر ہونے والے حملوں کے خاتمے پر زور دیں گے اور خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کی ضرورت کو اجاگر کریں گے۔

اس موقع پر وہ مذاکرات اور سفارتکاری کی جانب واپسی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے امن کے قیام پر زور دیں گے۔

محمد اسحاق ڈار خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھی اجاگر کریں گے اور اس عزم کا اظہار کریں گے کہ پاکستان موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے حل میں اپنا موٴثر کردار جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اجلاس خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس میں مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...

ایران جنگ میں ہمیں کسی مدد کی ضرورت نہیں، اتحادیوں کے انکار پر امریکی صدر برہم

واشنگٹن: ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران اتحادی ممالک کی جانب...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...