Home sticky post 5 ایران کے حملوں کی نئی لہر کا آغاز ،اسرائیل اور مشرق وسطیٰ پرحملے

ایران کے حملوں کی نئی لہر کا آغاز ،اسرائیل اور مشرق وسطیٰ پرحملے

Share
Share

تہران:ایران نے حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا۔ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی 63 ویں لہر میں اسرائیل اور خطے میں امریکہ سے منسلک تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے میزائل حملوں میں سے اسرائیل میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔

مقامی حکام کے مطابق اسرائیل پر داغے جانے والے میزائل کے بعد موشاف عدانیم نامی زرعی قصبے میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ہیبرون کے قریب بیت عوا کے علاقے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔میزائل حملے میں شریپنل ایک بیوٹی سیلون تباہ ہوگیا ۔ایران کے پاسداران انقلاب نے کارروائیوں کو امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید وزیرِ انٹیلی جنس اور دیگر انٹیلی جنس اہلکاروں کے نام منسوب کیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ وہ جنگ کو تیل کی تنصیبات تک پھیلانا نہیں چاہتا تھا اور نہ ہی دوست اور ہمسایہ ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کا ارادہ تھا، تاہم ایرانی توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد صورتحال ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔بیان کے مطابق اپنے تنصیبات کے دفاع کے لیے امریکہ اور امریکی شیئر ہولڈرز توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا ناگزیر ہو گیا ہے۔

Share
Related Articles

بڑھتی عمر میں کندھوں کے ٹشوز کی غیر معمولی حالت عام بات ہے، تحقیق

کندھے کا درد درمیانی اور بڑی عمر کے افراد میں ایک عام...

بنگلادیش اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

ڈھاکہ:بنگلادیش اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ بنگلادیشی رویت...

خطے کی کشیدہ صورتحال:وزیراعظم کی صوبوں کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی تیزی سے...

گورنر کیلیفورنیا گیوین نیوسم کی ایران جنگ کی مخالفت، ٹرمپ پر کڑی تنقید

کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیوین نیوسم نے امریکا کی ایران کے...