Home sticky post 5 خطے کی کشیدہ صورتحال:وزیراعظم کی صوبوں کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت

خطے کی کشیدہ صورتحال:وزیراعظم کی صوبوں کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کو ملکی موجودہ ذخائر، کھپت اور کارگوز پر بریفنگ دی گئی ۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے اور مزید بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم کے بر وقت عملی اقدامات اور ہدایات جاری کرنے سے ایندھن کے ذخائر کے حوالے سے انتظامات کیے جا سکے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا ہے مشرق وسطی اور خطے کی غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر، جس کی وجہ سے ایندھن کی ترسیل شدید متاثر ہو سکتی ہے، سے نمٹنے کے لیے آئندہ دنوں میں بچت کے مزید اقدامات اٹھانے ہونگے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

اجلاس کو کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر عملدرآمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بچت اور کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے کے نتیجے میں عوام کو ریلیف مہیا کرنا ممکن ہوا۔

بریفنگ میں اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، انٹیلیجنس بیورو کی جانب سے نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔اشرافیہ آگے بڑھ کر ایثار اور قربانی کے جذبے کو اپناتے ہوئے بچت اور کفایت شعاری کی مثال قائم کرے۔

حکومت کی عوام سے پٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی بھی اپیل، تاکہ آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی متاثر ہونے کے خطرے سے بچا جا سکے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہو گا اور بدلتے حالات کے مطابق طرز عمل اپنانا ہو گا۔ پیٹرول بچانے کیلئے کار پولنگ اپنائی جائے، نقل و حرکت اجتماعی طور پر کی جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے اور تیل بچانے کے لیے آمد و رفت کو محدود رکھا جائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے، اور پیٹرولیم مصنوعات کا ریکارڈ رکھا جارہا ہے، تاکہ کسی قسم کی بے قاعدگی کی فوری نشاندہی ہوسکے اور سد باب کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

اجلاس میں آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک ،وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

بڑھتی عمر میں کندھوں کے ٹشوز کی غیر معمولی حالت عام بات ہے، تحقیق

کندھے کا درد درمیانی اور بڑی عمر کے افراد میں ایک عام...

بنگلادیش اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

ڈھاکہ:بنگلادیش اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ بنگلادیشی رویت...

گورنر کیلیفورنیا گیوین نیوسم کی ایران جنگ کی مخالفت، ٹرمپ پر کڑی تنقید

کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیوین نیوسم نے امریکا کی ایران کے...

پاکستان نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی دعوے مسترد کر دیے

اسلام آباد: وزارتِ خارجہ پاکستان کے ترجمان نے پاکستان کے میزائل پروگرام...