Home highlight عیدالفطر پراسلام آباد میں ٹریفک حادثات میں گزشتہ سال کی نسبت 63 فیصد ریکارڈ کمی

عیدالفطر پراسلام آباد میں ٹریفک حادثات میں گزشتہ سال کی نسبت 63 فیصد ریکارڈ کمی

Share
Share

اسلام آباد:عیدالفطر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات میں گزشتہ سال کی نسبت 63 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مہلک حادثات میں 80 فیصد اور غیر مہلک حادثات میں 59 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔

سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق بہترین ٹریفک حکمت عملی اور مؤثر انتظامات کے باعث حادثات میں نمایاں کمی ہوئی۔ جو بہترین ٹریفک حکمت عملی اور مؤثر انتظامات کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چاند رات اور عید کے دنوں میں 520 افسران نے ٹریفک ڈیوٹی انجام دی، جبکہ شہر بھر میں 21 خصوصی ناکہ جات قائم کیے گئے اور پارکس و دیگر عوامی مقامات پر خصوصی دستے تعینات کیے گئے۔

سی ٹی او اسلام آبادکے مطابق 2025 میں 64 جبکہ 2026 میں صرف 23 ٹریفک حادثات کی کالز موصول ہوئیں۔ غیر مہلک حادثات کی تعداد 17 سے کم ہو کر 7 جبکہ مہلک حادثات 5 سے کم ہو کر صرف 1 رہ گئے۔

سی ٹی او کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3439 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ 125 گاڑیاں اور 1147 موٹرسائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔ سنگین خلاف ورزیوں پر 5 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

سی ٹی او کے مطابق ون ویلنگ پر 723، غیر محفوظ ڈرائیونگ پر 223، غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 699 اور غیر قانونی پارکنگ پر 153 افراد کو چالان کیا گیا، جبکہ 716 بغیر ہیلمٹ، 115 بغیر لائسنس اور 132 لین وائلیشنز پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کو محفوظ اور منظم ٹریفک نظام فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...