Home sticky post ایران نے جنگ روکنے کے لیے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں

ایران نے جنگ روکنے کے لیے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں

Share
Share

تہران: ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ روکنے کے لیے علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں کو 6 سٹریٹجک شرائط پیش کی ہیں۔
عہدیدار نے نام ظاہر کیے بغیر ایرانی میڈیا کو بتایا کہ علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں نے ایران کو تجاویز پیش کی ہیں کہ جنگ روکی جائے، عہدیدار نے نئے قانونی اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چھ شرائط بتائیں جن میں سے اولین شرط یہ ہے کہ جنگ دوبارہ نہ شروع ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔
دوسری شرط خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بند کیا جانا ہے، تیسری جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو ہرجانے کی ادائیگی ہے۔

چوتھی شرط تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کو ختم کیا جانا ہے، پانچویں شرط آبنائے ہرمز کے لیے نئے قانونی رجیم پر عمل درآمد کیا جانا ہے اور چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا آپریٹیوز کے خلاف قانونی کارروائی اور انہیں ملک بدر کرنا ہے۔
یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ شرائط کن ثالثوں کے ذریعے امریکا اور اسرائیل کو پیش کی گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی و سیاسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی شرائط کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے ، ایرانی میڈیا نے ایک سکیورٹی و سیاسی عہدیدار کے حوالے سے نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ ایران مہینوں پہلے سے طے حکمت عملی کو سٹریٹجک تحمل کے ساتھ قدم بہ قدم آگے بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے دشمن کا فضائی دفاعی نظام تباہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب دشمن کی فضاؤں پر مکمل قابو حاصل کیے ہوئے ہے، اس صورتحال میں ایران جنگ بندی کے فوری امکانات نہیں دیکھ رہا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...