Home sticky post 4 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا یو اے ای کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی صورتحال، امن و استحکام پر گفتگو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا یو اے ای کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی صورتحال، امن و استحکام پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فوری کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مسائل کا حل صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع، بشمول تین پاکستانی شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا بھی تبادلہ کیا اور باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...