Home sticky post اقوام متحدہ کا آبنائے ہرمز کیلئے نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

اقوام متحدہ کا آبنائے ہرمز کیلئے نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز کے لیے اقوام متحدہ کی نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔
یو این کوآرڈینیٹر جارج موریرا ڈا سلوا کا کہنا ہے کہ توجہ کھاد کی ترسیل پر ہوگی، کھاد اور خام مال لے جانے والے جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کی کوششیں ہیں۔
اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ سمندری تجارت میں خلل سے غذائی بحران کا خطرہ ہے، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا کے ممالک متاثر ہو سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق انسانی بحران سے بچنے کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
قبل ازیں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے کہا ہے کہ تہران نے اقوام متحدہ کی درخواست پر ا?بنائے ہرمز کے ذریعے انسانی نوعیت کی امدادی کھیپوں کی آمدورفت کو آسان اور تیز کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اس کا مقصد جنگ کے دوران اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزرنے والی امدادی اور زرعی سامان کی ترسیل کو برقرار رکھنا ہے تاکہ عالمی سطح پر خوراک اور دیگر ضروریات کی قلت کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...