Home sticky post 3 سی سیکشنز کی فوٹیج بنانے کا معاملہ، 4 ڈاکٹرز کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ معطل

سی سیکشنز کی فوٹیج بنانے کا معاملہ، 4 ڈاکٹرز کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ معطل

Share
Share

لاہور: لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے تھیٹر میں ہونے والے دو سی سیکشنز کی فوٹیج بنائی گئی جسے ڈاکٹروں نے مقابلے کا نام دیا، ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، حکومت پنجاب نے گائنی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین سے جواب طلبی کرتے ہوئے چار لیڈی ڈاکٹرز کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ معطل کر دی۔
لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹر میں دو سی سیکشنز جاری تھے، مقابلہ اس بات کا تھا کہ پہلے سی سیکشن کون کرتا ہے، ڈاکٹروں کو یہ کہتے سنا بھی جاسکتا ہے۔
آپریشن تھیٹر میں ویڈیو بنانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹر فرح انعام اور ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین سے جواب طلب کرلیا۔
ویڈیو میں موجود ڈاکٹر طیبہ فاطمہ طور، ڈاکٹر ماہم امین، ڈاکٹر زینب طاہر اور ڈاکٹر عائشہ افضل کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ معطل کر دی ہے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات طبی اخلاقیات کی خلاف ورزی، مریض کے وقار کی توہین اور پیشہ وارانہ مہارت کی خلاف ورزی ہیں۔
سیکرٹری صحت عظمت محمود کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر تسلی بخش جواب نہ دینے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...