Home sticky post 3 پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

Share
Share

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم کا بڑا اعلان، نئی قیمت اور مکمل تفصیل پڑھیں۔

اسلام آباد:اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھرمشکل حالات میں مخاطب ہوں، پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں بےپناہ اضافے نے بھی پاکستان کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، پوری کوشش کی قومی وسائل کو عوام کیلئے استعمال کیا جائے، پاکستان کوبھی تیل کی بڑھتی قیمتوں نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، مہنگائی نےدنیا کی طاقتور معیشتوں کی کمر توڑ دی ہے، پاکستان بھی اِس سے بُری طرح متاثر ہو رہا ہے، اچھی طرح جانتا ہوں عام آدمی کس طرح زندگی گزارتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تین ہفتوں میں قومی وسائل سے 129 ارب کی سبسڈی دی گئی، قیامت خیز طوفان کو سبسڈی کے ذریعےعوام تک پہنچنے نہیں دیا، دُعا ہے جلد سے جلد جنگ ختم اور امن قائم ہو جائے، فیلڈ مارشل، اسحاق ڈارجنگ بندی کے حوالے سے کوششیں کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قومی وسائل محدود ہیں، صدرمملکت کا مشکور ہوں انہوں نے قومی قیادت کو اکٹھا کیا، چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ کو اجلاس میں بلایا گیا، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں بھرپور مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کیے، عوام کو درپیش مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، گزشتہ روز کے اعلانات کے مطابق موٹرسایئکل سوار کو سبسڈی دی جائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرینوں میں اکانومی کلاس کے کرائے نہیں بڑھائے جائیں گے، حکومت نے حتی المقدور کوشش کی ہے کہ عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے قومی وسائل کو استعمال کیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کو100روپے فی لٹرسبسڈی دی جائے گی، مال بردار اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو بھی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو ماہانہ ایک لاکھ روپے سبسڈی دیں گے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول پر لیوی میں 80 روپے کی کمی کا فیصلہ کر لیا، نئی قیمت378 روپے ہو گی، لیوی میں کمی کم سے کم ایک ماہ تک ہو گی جب کہ وفاقی کابینہ کے ارکان کی 6 ماہ کی تنخواہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Share
Related Articles

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...

انٹرنیٹ بندش میں بھارت سرفہرست، عالمی رپورٹ نے نام نہاد جمہوریت کا بھانڈا پھوڑ دیا

نئی دہلی: بھارت آمرانہ طرزِ حکومت کے تحت انٹرنیٹ بندش کرنے والے...