Home sticky post 5 مشرق وسطیٰ کشیدگی: برطانیہ میں معاشی اثرات پر تشویش بڑھ گئی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: برطانیہ میں معاشی اثرات پر تشویش بڑھ گئی

Share
Share

لندن: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران-امریکہ تنازع کے باعث برطانیہ میں ممکنہ معاشی اثرات پر تشویش میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹامر نے صورتحال کے پیش نظر بینک آف انگلینڈ اور حکومتی ایمرجنسی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں خطے کی کشیدگی کے برطانوی معیشت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق حکومت ایندھن کی قیمتوں، سپلائی چین اور مجموعی معاشی صورتحال پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے، جبکہ مختلف اداروں کو ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایک خطاب میں وزیرِاعظم کیئر اسٹامر نے کہا کہ عالمی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ایک ممکنہ حقیقت ہے اور اس کے اثرات طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس مشکل وقت میں عوام، خصوصاً محنت کش طبقے کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور قیمتوں کے استحکام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

ای سی سی اجلاس: مہنگائی، قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ اور مختلف گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس...