Home Uncategorized جیا خان خود کشی کیس،اداکار سورج پنچولی کو بری کردیا گیا

جیا خان خود کشی کیس،اداکار سورج پنچولی کو بری کردیا گیا

Share
Share

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی کو اداکارہ جیا خان خود کشی کیس میں بے قصور قراردیتے ہوئے بری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے تحقیقاتی ادارے کی خصوصی عدالت نے 10 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکار سورج پنچولی کو اداکارہ جیا خان کی خود کشی کے کیس میں بے قصور قرار دے دیا۔
اداکار سورج پنچولی بالی ووڈ کے سینئر اداکار ادیتیا پنچولی اوراداکارہ زرینہ وہاب کے بیٹے ہیں۔ جیاخان خود کشی کیس کا فیصلہ سنانے کے موقع پر زرینہ وہاب بھی اپنے بیٹے کے ساتھ موجود تھیں۔

واضح رہے کہ سورج پنچولی پر بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کو خود کشی پر اکسانے کا الزام تھا اور ان پر 2018 میں باقاعدہ فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ سورج پنچولی نے الزامات سے انکار کیا تھا۔
بالی ووڈ کی 25 سالہ اداکارہ جیا خان کی لاش 2013 میں ممبئی میں ان کی رہائش گاہ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔ جیا خان کی والدہ رابعہ نے بیٹی کی موت کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ کو ان کے قریبی دوست سورج پنچولی نے قتل کیا۔

سورچ پنچولی کو جیا خان کی جانب سے لکھے گئے آخری مبینہ خط ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...