Home Uncategorized بھارتی وزیر اعظم مودی کو ایک خاتون نے موبائل فون دے مارا

بھارتی وزیر اعظم مودی کو ایک خاتون نے موبائل فون دے مارا

Share
Share

کرناٹک: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی گاڑی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ایک خاتون نے موبائل فون دے مارا۔ تاہم پولیس کی طرف سے تحقیقات کے بعد یہ ظاہر ہوا کہ موبائل بھیڑ میں سے کسی خاتون نے وزیر اعظم پر پھول پھینکتے ہوئے حادثاتی طور پر فون پھینک دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ نریندر مودی کے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی انتخابی مہم میں حامیوں سے ملاقات کے دوران پیش آیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم ریاست کرناٹک کے متعدد شہروں میں اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور اب تک کئی انتخابی ریلیوں میں شرکت اور 6 جلسوں میں خطاب کرچکے ہیں۔

نریندر مودی شہر میسور میں اپنی انتخابی مہم کے دوسرے دن پارٹی کارکنان اور حامیوں سے ملاقات کررہے تھے جب ایک شہری نے اْن کی گاڑی پر موبائل فون پھینکا۔ تاہم پولیس کی طرف سے تحقیقات کے بعد یہ ظاہر ہوا کہ موبائل بھیڑ میں سے کسی خاتون نے وزیر اعظم پر پھول پھینکتے ہوئے حادثاتی طور پر فون پھینک دیا تھا۔

پولیس کے مطابق فون خاتون بی جے پی کارکن نے جوش میں پھینکا جس میں کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی۔ وزیر اعظم ایس پی جی سیکورٹی کی حفاظت میں تھے جب فون وزیر اعظم کی گاڑی پر گرا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...