اسلام آباد: وفاقی بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کیے جا نے کا امکان ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ بجٹ تیاری میں آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ذرائع وزرات خزانہ کے مطابق قومی اقتصادی سروے 8 جون کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں بلایا جائیگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے وسط میں ہوگا، سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی ترقیاتی بجٹ کے خدوخال تیار کرے گی۔
ذرائع کاکہناہے کہ بجٹ تیاری میں آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔