Home سیاست وزیراعظم برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے لئے لندن روانہ

وزیراعظم برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے لئے لندن روانہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے لئے تین روزہ غیر ملکی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے میں اپنے وفد کے ہمراہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں ، شہباز شریف لاہور سے براہ راست لندن پہنچیں گے جہاں وہ ہفتے کو برطانوی حکومت کی دعوت پر بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔

برطانیہ روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمیشہ پاکستان کا عظیم دوست رہا ہے، کنگ چارلس تھری کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ میں دولت مشترکہ رہنماوٴں کی کانفرنس میں بھی شرکت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عالمی رہنماوٴں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت اور تبادلہ خیال کا موقع بھی میسر آئے گا۔

دورہ کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کی برطانیہ میں نوازشریف سے بھی ملاقات ہوگی ، وزیراعظم موجودہ سیاسی معاشی اور پارٹی کی صورتحال سے نوازشریف کو بریف کریں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...