Home کھیل پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میں بیٹنگ جاری

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میں بیٹنگ جاری

Share
Share

کراچی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میں بیٹنگ جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو جلد وکٹیں لیکر پریشر میں لائیں۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ ابتدائی میچز کی طرح پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، کیویز کے خلاف 300 سے زائد رنز کا ہدف ذہن میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ احسان اللہ کو آرام کروایا گیا ہے۔

آج کے میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، آغا سلمان، محمد نواز، شاہین آفریدی، محمد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...