Home سیاست عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت قرار،10 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت قرار،10 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 10 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کی دونوں درخواستیں بھی خارج کر دیں۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 10 مئی کو طلب کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی کمپلیننٹ قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے گئے۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا، خواجہ حارث نے عدالت میں الیکشن ایکٹ کا سیکشن 190 اور 193 پڑھ کر سنایا۔

وکیل خواجہ حارث کا موقف تھا کہ توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے پر درخواست دائر کی گئی ہے، توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے کے خلاف درخواست الیکشن ایکٹ سیکشن 190اے کے تحت دائر کی گئی۔ سیشن عدالت توشہ خانہ کیس کی براہ راست سماعت نہیں کرسکتی۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس کا قابلِ سماعت ہونا اور ٹرائل ہونا دو مختلف چیزیں ہیں، 190 سیکشن کے تحت کیس بھیجا جائے تو تب سیشن عدالت کیس سن سکتی ہے۔

وکیل خواجہ حارث کی جانب سے کثیر تعداد میں عدالتی فیصلوں کے حوالے بھی دیے گئے۔

Share
Related Articles

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...