Home سیاست پی ٹی آئی ریلی،آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے لیے گھر سے باہر نکلیں، عمران خان

پی ٹی آئی ریلی،آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے لیے گھر سے باہر نکلیں، عمران خان

Share
Share

لاہور: تحریک انصاف کی چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاکہناہے کہ آج آپ کے لیے ضروری ہے کہ آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے لیے گھر سے باہر نکلیں۔

چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی عمران خان ریلی کی قیادت کے لیے زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کی قیادت کریں گے۔

ریلی کے آغاز کے موقع پر عمران خان نے کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنی ریلی کا آغاز کر رہا ہوں، آج آپ جہاں بھی ہیں، آپ کے لیے ضروری ہے آئین سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے لیے گھر سے باہر نکلیں۔

عمران خان نے کہا کہ آج ایک گھنٹے کے لیے آپ کو ہر صورت میں باہر نکلنا ہے، اگر اس ملک کا آئین ٹوٹ گیا تو ملک ٹوٹ جائے گا، اگر انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو آئین ختم ہو جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ایسا ہو تو اس ملک کا اور آپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

Share
Related Articles

بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، بیک ڈور ڈیل کرنا ہوتی تو کرچکے ہوتے،علیمہ خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ...

مذاکرات ڈیل کے لئے نہیں ملک و عوام کیلئے کر رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے...

بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،فیصل جاوید

پشاور:پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان...