Home Uncategorized سینئر اداکار شبیر رانا انتقال کرگئے

سینئر اداکار شبیر رانا انتقال کرگئے

Share
Share

کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر رانا کراچی میں انتقال کرگئے۔نمازِ جنازہ آج بعدازنمازعصر ادا کی جائے گی

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر رانا دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھے۔

سینئر اداکار کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث انہیں فوری ہسپتال لایا گیا تھا۔

شبیر رانا کے صاحبزادے اذلان شاہ نے انسٹاگرام پر والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ادا کی جائے گی۔

شبیر رانا طویل عرصے تک ایڈورٹائزنگ انڈسٹری سے وابستہ رہے جبکہ بطور ڈائریکٹر انہوں نے بے شمار ٹی وی کمرشل کی ڈائریکشن بھی دی، بعدازاں ڈرامہ انڈسٹری سے بطور اداکار منسلک ہوگئے۔

یادرہے کہ مرحوم شبیر رانا نے 4 دہائیوں سے زائد عرصہ ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا، جن میں محمود آباد کی ملکائیں‘، ’قید تنہائی، بے انتہا، محبت زندگی ہے سمیت مختلف ڈرامے شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...