Home Uncategorized بھارتی ایئرلائن میں دوران پرواز بچھو نے خاتون مسافر کو کاٹ لیا

بھارتی ایئرلائن میں دوران پرواز بچھو نے خاتون مسافر کو کاٹ لیا

Share
Share

ممبئی: بھارت کی ایک ایئرلائن میں دوران پرواز بچھونکل آیا جس نے ایک خاتون مسافر کو ڈس لیا۔

اگرچہ ہوائی جہاز کے اندر چوہے اور لال بیگ ملنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن بھارتی پرواز میں ایک بچھو نے خاتون کو کا ٹ کھایا۔جس کے بعد فوری طور پر طیارے کو قریبی ایئرپورٹ پر اتارا گیا، تاہم خاتون اب خطرے سے باہر ہیں۔

’ ’ایئرانڈیا“ فضائی کمپنی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے لیکن یہ کہا ہے کہ 23 اپریل کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد خاتون کو تمام ضروری طبی امداد دی گئی ہے۔ ایئرانڈیا ترجمان نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ کہا ہے۔

تاہم اس واقعے کے بعد انجینئرز اور ماہرین کی ٹیم نے طیارے کے ایک ایک گوشے کو اچھی طرح دیکھا اور اس کے بعد فضائی سفر کے لیے کلیئر قرار دیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...